میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں گول کرکے میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لیونل میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

میسی کے ورلڈکپ مقابلوں میں گولز کی تعداد 11 ہوگئی ہے، اس سے قبل یہ اعزاز گیبریل بیٹسٹوٹا  کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں 10 گول کیے تھے۔