پاکستان کیلئے قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا۔

نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے ای ایف ایف کے تحت 7ویں اور 8ویں جائزے پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا امکان ہے اور منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فوری جاری کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا یا تھا۔