وزیراعظم کی سیلاب زدہ علاقوں میں بینکوں کو چھٹی والے دن بھی کام کرنےکی ہدایت

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہےکہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ پر بحث کی گئی۔

اعلامیےکے مطابق کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ مذہبی امور  اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  اوور بکنگ کے معاملے میں مفاہمت کے مسائل تھے،کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے، بینکوں کی طرف سے حجاج کو معاوضے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینکوں سے یہ ضرور  پوچھا جائے کہ اُنہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام کیوں لیا۔

اعلامیےکے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں ۔