رواں سال صرف پاکستانی روپیہ نہیں، دیگر کرنسیوں کی قدربھی کم ہوئی

غیر ملکی کرنسیوں کی قدرمیں سب سے زیادہ کمی روسی روبل میں ہوئی— فوٹو: فائل

رواں سال صرف پاکستانی روپیہ نہیں بلکہ دیگر ممالک کی کرنسیوں کی قدر بھی کم ہوئی۔

گزشتہ سال دسمبر سے لیکر ستمبر 2022ء تک کے اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈز اور یورو کی قدر بھی کم ہوئی ہے۔

غیر ملکی کرنسیوں کی قدرمیں سب سے زیادہ کمی روسی روبل میں ہوئی اور یہ اس کی قدر 37 فیصد کم ہوئی ہے۔

ترکش لیرا کی قدرمیں 27 فیصد، ارجنٹائن پیسو کی قدر 28 فیصد  اور پاکستانی روپےکی قدر 33 فیصدکم ہوئی ہے۔

بنگلا دیشی ٹکہ کی قدر 18 فیصد، برطانوی پاؤنڈز کی قدر 15.6 فیصد، یورو کی 12 فیصد، تھائی کرنسی بھات کی قدر میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔

چینی یوآن کی قدر 9 فیصد اور بھارتی روپےکی قدر بھی 7 فیصد کم ہوئی ہے۔