حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی

حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی/ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی۔

وفاقی حکومت نے تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100فیصد کردی جب کہ امپورٹڈ باتھ روم فیٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی ہے۔

اس کے علاوہ امپورٹڈ جام اور جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد، امپورٹڈ چاکلیٹ، کوکو پاؤڈر پر 10 سے بڑھا کر 49 فیصد، امپورٹڈ دلیہ، آٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فیصد، برانڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے۔