بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر69 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی: ذرائع— فوٹو: فائل

بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی: ذرائع— فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی اور جولائی فیول ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر69ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔