ایف بی آر نے اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع کر لیا

ایف بی آر حکام کے مطابق ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 6 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے__فوٹو فائل

ایف بی آر حکام کے مطابق ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 6 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے__فوٹو فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) نے ماہ اگست کے دوران ریکارڈ 489 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 6 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اگست میں ٹیکس کا ہدف 483 ارب روپے مقرر تھا تاہم ریکارڈ 489 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ مالی سال اگست میں 448 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔

حکام کے مطابق سیلاب، پیٹرولیم پر زیرو سیلز ٹیکس، درآمدات میں کمی کے باوجود ریونیو میں اضافہ ہوا۔

 اگست میں 37 ارب روپے کے ریفنڈز  بھی جاری کیے گئے، اگست میں ٹیکس ریفنڈ میں 161 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں 14.3 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔