آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کا امکان

منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا/ فائل فوٹو

منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا/ فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی ادارے  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ  کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ 

منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا۔ 

پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ 

بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دیے جانے کا امکان ہے۔