غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی— فوٹو: فائل

کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھالی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق حکومت نے 860 سے زائد اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھالی ہے۔

کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

19 مئی 2022 کو غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔