’عمران کا ٹبر چور، باجی چور ‘، لندن کی سڑکوں پر لیگی کارکنوں کا شدید احتجاج

ویڈیوز: ’عمران کا ٹبر چور، باجی چور ‘، لندن کی سڑکوں پر لیگی کارکنوں کا شدید احتجاج

لندن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

 لیگی رہنما راشد نصر اللہ کی جانب سے عمران خان مخالف احتجاج کی ویڈیو  بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی، ویڈیو میںلیگی سپورٹرز کو عمران خان مخالف بینر اٹھائے اور چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔

احتجاج کے دوران لیگی کارکنوں کی جانب سے عمران خان اور ان کی بہن کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

 ویڈیو میں ایک شخص عمران خان کی تصویر پر جوتوں سمیت چڑھتے بھی دیکھا گیا، دوسری جانب  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن غیر اخلاقی نعروں پر ایک دوسرے سے الجھتے دیکھے گئے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب