‘عمران خان فوج سے حکومت ختم کرنے کو کہہ رہے ہیں، یہ شہباز گِل کے بیان سے بڑا جرم ہے’

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج کو نیوٹرلز کے نام سے مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ وہ حکومت کو چلتا کریں اور انہیں کرسی پر بٹھا دیں ، یہ شہباز گِل کے بیان سے بڑا جرم ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فوج پر جلسوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانا ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقرار کر لیا کہ انہوں نے ایجنسیوں سے مل کر اپنا بیانیہ بنایا تھا، انہوں نے اپنے سلیکٹڈ ہونے کی تصدیق کر دی،تاہم اب  عمران سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ ان کے پاس وہ کرنے کیا جاتے تھے ؟

اس کے علاوہ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران نے توشہ خانے کے تحفے بیچے تو انہیں اپنے اثاثوں میں ظاہر کرنا چاہیے تھا، اس پر ٹیکس دینا چاہیے تھا ۔