عمران خان فتنہ اور اس ملک کی سیاست کیلئے ناسور ہے،رانا ثنا اللہ

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو نہ ایشو بنایا جانا چاہیے اور نہ بنایا جا سکتا ہے ، اگر عمران خان کی مرضی سے تعیناتی ہو تو یہ تو پورے ادارے کی تباہی کا سامان کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھہ لے کر اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو وہ یا تو واپس جائے گا یا پکڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے میں دو گھڑیاں اور ٹی سیٹ بیچ کر جو منہ کالا کیا ہے کیا وہ اس کیس سے بچ جائیں گے؟ عمران خان فتنہ ہے ، اس ملک کی سیاست کے لیے ناسور ہے، اس فتنے کو آج فیس کریں یا کل کریں ، اس فتنے کا سامنا کرنا پڑے گا ، ورنہ یہ ملک کا ناقابل تلافی نقصان کرے گا۔