[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

یوکرین جنگ کے بعد ضبط کی گئی روسی سپریاٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

اس سپریاٹ کو مارچ مین ضبط کیا گیا تھا / رائٹرز فوٹو

روس سے تعلق رکھنے والے ارب پتی شخص کی ضبط کی گئی سپر یاٹ نیلام کی جارہی ہے۔

Axioma نامی کشتی کو مارچ میں جبرالٹر سے اس وقت ضبط کیا گیا جب امریکی بینک جے پی مورگن نے کہا تھا کہ سپر یاٹ کے مالک Dmitrievich Pumpyansky نے 2 کروڑ ڈالرز کا قرضہ ادا نہیں کیا۔

72.5 میٹر کی اس کشتی کو 23 اگست کو جبرالٹر میں نیلام کیا جائے گا۔

اس کشتی میں 6 کیبن ہیں، جبکہ ایک سوئمنگ پول، تھری ڈی سنیما اور دیگر متعدد آسائشات موجود ہیں۔

فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد روسی شہریوں پر مختلف ممالک نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے ضبط کیے تھے۔

مگر یہ پہلا موقع ہے جب ضبط کی گئی کسی چیز کی نیلامی کی جارہی ہے۔

کچھ حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ضبط کیے گئے اثاثوں کو یوکرین سے بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے۔

مگر Axioma کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم جے پی مورگن بینک کے پاس جانے کا امکان ہے۔

Dmitrievich Pumpyansky پر یوکرین جنگ کے بعد برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پابندیاں عائد کی تھیں۔