کانگریس رہنما راہول گاندھی کا پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

راہو ل گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ‘پاکستان میں سیلاب ایک خوفناک سانحہ ہے اور انہیں متاثرہ لوگوں سے دلی ہمدردی ہے ‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پاکستان میں سیلاب کے دوران اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں سے وہ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔