چینی صدر کورونا کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر قازقستان پہنچ گئے

فوٹو:اے اہف پی

فوٹو:اے اہف پی

چین کےصدر شی جن پنگ قازقستان کے دورے پر پہنچ گئے،چینی صدرکا کورونا وبا کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ وسطی ایشیا کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔

قازقستان کے دورے کے بعد چینی صدر شی جن پنگ ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے،جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات بھی متوقع ہے۔