پاپوا نیوگنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سڑکوں پر شگاف پڑگئے

زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک بھی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے: خبر رساں ایجنسی/فوٹو بشکریہ انسائیڈر پیپر

زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک بھی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے: خبر رساں ایجنسی/فوٹو بشکریہ انسائیڈر پیپر

پورٹ مورسبی: پاپوا نیوگنی کے مشرقی حصے میں 7.6  شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 80 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا،  زلزلے کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم وارننگ کو کچھ دیربعد ہی منسوخ کر دیا گیا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں،  زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شمالی قصبوں کے رہائشیوں نے صبح کے وقت لرزنے، سڑکوں میں شگاف پڑنے اور عمارتوں سے ملبہ گرنے کی اطلاعات فراہم کیں۔