نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے تعمیر و ترقی کو اپنا مشن قرار دیدیا

ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا: نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس/فوٹوبشکریہ رائٹرز

 ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا: نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس/فوٹوبشکریہ رائٹرز

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ کی تعمیر و ترقی ان کے مشن کا حصہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم لز ٹرس نے معیشت، توانائی اور ہیلتھ سسٹم کو  اپنی تین فوری ترجیحات قرار دیا ہے۔ 

 وزیراعظم لزٹرس کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا، اسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں اور براڈ بینڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

لزٹرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ  یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے فوری نمٹا جائے گا۔