مقبوضہ کشمیر کے نمایاں اسکالرز کی گرفتاری، پاکستان کا بھارت سے فوری رہائی کا مطالبہ

بی جے پی اور آر ایس ایس گٹھ جوڑکا مقصد بھارتی مسلمانوں کو دبانا ہے :ترجمان دفترخارجہ/فوٹوفائل

بی جے پی اور آر ایس ایس گٹھ جوڑکا مقصد بھارتی مسلمانوں کو دبانا ہے :ترجمان دفترخارجہ/فوٹوفائل 

پاکستان نے مقبوضہ کمشیر میں  نمایاں مسلمان اسکالرز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے تمام کشمیری اسکالرز کو فوری طور پر  رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے اسکالرز مولانا عبدالرشید داؤدی اور مولانا مشتاق احمد سمیت 5 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل یہ اقدام بھارت کی کھلے عام انسانی حقوق کےخلاف ورزی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کشمیری عوام کو ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی ایک اوربھارتی کوشش ہے، پاکستان ان مذہبی اسکالرز اور تمام کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس گٹھ جوڑکا مقصد بھارتی مسلمانوں کو دبانا ہے، بین الاقوامی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے رجحان کا نوٹس لے۔