متحدہ عرب امارات کا ’حیا کارڈ ہولڈرز‘ کیلئے ملٹی پل انٹری ویزا دینے کا اعلان

’حیاکارڈ‘ رکھنے والے یواے ای میں 90 دن کے اندر متعدد بار داخل ہوسکیں گے— فوٹو: فائل
’حیاکارڈ‘ رکھنے والے یواے ای میں 90 دن کے اندر متعدد بار داخل ہوسکیں گے— فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے ’حیا کارڈ ہولڈرز‘ کیلئے ملٹی پل انٹری ویزا دینے کا اعلان کردیا۔

’حیاکارڈ‘ رکھنے والے یواے ای میں 90 دن کے اندر متعدد بار داخل ہوسکیں گے۔

یواے ای حکام کا کہنا ہے کہ ’حیا کارڈ ‘ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 دیکھنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ فٹبال قطر میں 20 نومبر 2022 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔