شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ بھارت کو منتقل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے مطابق اگلے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ فوٹو سوشل میڈیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے مطابق اگلے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ فوٹو سوشل میڈیا

شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ بھارت کو منتقل ہوگئی لیکن پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ منتقل ہونے کے بعد  اگلا سربراہی اجلاس بھارت میں ہو گا جس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ترک صدر  رجب طیب اردوان سے غیرمتوقع ملاقات بھی ہوئی۔

خبر  ایجنسی کے مطابق ترک صدر کے مقبوضہ کشمیرکی حمایت میں بیان کے بعد سے ترکیہ اور بھارت تعلقات کشیدہ تھے۔