سعودی عرب کے صوبے باحہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ

فوٹو: اسکرین شاٹ/ گوگل

فوٹو: اسکرین شاٹ/ گوگل

ریاض: سعودی عرب کے صوبے باحہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

سعودی جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے مطابق مملکت کے جنوب مغربی صوبے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.62 ریکارڈ کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق زلزلےکی شدت کم تھی تاہم علاقے میں زلزلےکے جھٹکوں کے باعث پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے جس میں ایک اسکول کے متاثر ہونےکی اطلاع ہے۔

جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  زلزلےکا مرکز آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے اس کی شدت کم رہی تاہم ایک ٹیم بھیجی گئی ہے تاکہ کسی بھی نقصان کے بارے میں پتہ لگایا جاسکے۔