روس کا شمالی کوریا سےگولا بارود اور راکٹ خریدنےکا فیصلہ

جوہری ہتھیار کی خریداری اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں جوہری تھیار کی کمی کا سامنا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
جوہری ہتھیار کی خریداری اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں جوہری تھیار کی کمی کا سامنا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

 روس نے شمالی کوریا سے بھاری مقدار  میں گولا بارود  اور  راکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق روس شمالی کوریا سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مختصر فاصلے تک مار گرانے والے راکٹوں اور توپ خانے کے گولوں کے علاوہ  روس مستقبل میں بھی شمالی کوریا سے اضافی سامان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق رپورٹ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ  روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔