دنیا کے وہ 10 شہر جہاں سب سے زیادہ لکھ پتی افراد رہتے ہیں

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / اے ایف پی فوٹو
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / اے ایف پی فوٹو

دنیا میں سب سے زیادہ لکھ پتی افراد امریکا کے شہروں میں رہتے ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ہینلے اینڈ پارٹنرز گروپ کے حوالے سے بتایا گیا کہ لکھ پتی افراد کی رہائش کے حوالے سے سرفہرست 10 شہروں میں سے 5 امریکا کے ہیں۔

مجموعی طور پر نیویارک وہ شہر ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ لکھ پتی افراد رہائش پذیر ہیں۔

اس فہرست میں ٹوکیو دوسرے، سان فرانسسکو تیسرے، لندن چوتھے، سنگاپور 5 ویں، لاس اینجلس اور Malibu مشترکہ طور پر چھٹے، شکاگو 7 ویں، ہیوسٹن 8 ویں، بیجنگ 9 ویں اور شنگھائی 10 ویں نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاض، شارجہ اور دبئی وہ شہر ہیں جہاں لکھ پتی افراد کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ  دیکھنے میں آیا۔

اسی طرح 2022 کے اولین 6 ماہ کے دوران نیویارک 12 فیصد لکھ پتی افراد سے محروم ہوگیا جبکہ لندن میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔