جرمنی نے 30 کلو واٹ آؤٹ پُٹ سولر پینلز پر انکم ٹیکس چھوٹ دے دی

جرمنی کی حکومت نے روف ٹاپ پی وی کیلئے ٹیکس بریک متعارف کرادیا— فوٹو: فائل

جرمنی کی حکومت نے روف ٹاپ پی وی کیلئے ٹیکس بریک متعارف کرادیا— فوٹو: فائل

جرمنی کی حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنےکیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

جرمنی کی حکومت نے روف ٹاپ پی وی کیلئے ٹیکس بریک متعارف کرادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 کلو واٹ تک آؤٹ پٹ دینے والے سولر پینلز پر انکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے اور اس کا اطلاق 30 کلو واٹ سے کم توانائی استعمال کرنے والے گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے اور حکومت نے سولر سسٹم سے بننے والی اضافی بجلی کے پیسے کم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

نیپرا اضافی بیچی جانے والی بجلی کے 19 روپے کے بجائے صرف 9 روپے فی یونٹ دینا چاہتا ہے۔