بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کےنوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے: بلاول بھٹو

نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے: بلاول بھٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی دعوت پر نیویارک میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کےنوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد کی گئی۔

نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری اور قطر سمیت دیگر ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی، نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران عالمی برادری کے مسائل اور حل پرگفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی، ہمیں مل کر امن و ترقی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس جاری ہے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف بھی 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔