ایک دن میں سب سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرنےکا عالمی ریکارڈ قائم

فوٹو: گارجین

فوٹو: گارجین

برطانوی مسلم چیریٹی نے ایک دن میں سب سے زیادہ خون کے عطیات  جمع کرنےکا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایک دن میں خون کے عطیات کی کل تعداد 37 ہزار 18 رہی،گلوبل بلڈ ہیروز کہلانے والی مہم میں برطانیہ ارجنٹائن، عراق اور تھائی لینڈ سمیت 27 ممالک میں درجنوں مراکز نے 37 ہزار سے زائد لوگوں سے خون جمع کیا۔

خون جمع کرنےکا آغاز نیوزی لینڈ کے مرکز سے ہوا اور اس کا اختتام امریکا میں ہوا۔

 چیریٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث خون کے عطیات میں دنیا بھر میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔