ایران نے 51 شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کیخلاف دفاعی نظام متعارف کرا دیا

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ایران نے 50 سے زائد شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی کا کہنا ہے کہ ملک کے 51 شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام متعارف کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تمام 51  شہروں کو ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیے ہیں، دفاعی نظام کی بدولت ہر قسم کے حیاتیاتی، ریڈیائی اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

 سابق ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ دشمن ایران کے خلاف ہر قسم کا حربہ استعمال کر سکتا ہے اس لیے ایران کو ممکنہ کیمیائی حملوں کے خلاف بھی تیاری رکھنی چاہیے۔