آئندہ برس یورپ میں بجلی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش رُبا اضافہ ہوگا: مالیاتی فرم

توانائی کی قیمت کی حد مقرر کر کے کم قیمت پر بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات زیرِ غور ہیں ؒ: گولڈ مین ساکس/فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 توانائی کی قیمت کی حد مقرر کر کے کم قیمت پر بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات زیرِ غور ہیں ؒ: گولڈ مین ساکس/فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کا کہنا ہے کہ  اگلے سال یورپی گھرانوں کے توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش رُبا اضافہ ہوگا۔

 غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس کا کہنا ہے کہ یورپ کے انرجی بلوں میں اضافے کے مسئلے پر حکومتی مُداخلت کی ضرورت ہو گی  جبکہ یورپ کی مجموعی داخلی پیداوار میں انرجی بلوں کی شرح 15 فیصد ہوگی۔

مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمت کی حد مقرر کر کے کم قیمت پر بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات زیر غور ہیں۔

دوسری جانب  خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے توانائی اس مسئلے پر تبادلہ خیال  کے لیے جمعےکو ملاقات کریں گے جس میں توانائی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔