[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

فوٹو: چینی وزارت خارجہ
فوٹو: چینی وزارت خارجہ

امریکا کے تائیوان کے دفاع کےبیان پر چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

 غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کےجواب میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز رپبلک آف چائناچین کی واحد آئینی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ امریکی افواج چینی حملے کی صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گی۔