افغان دارالحکومت کابل میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، افغان وزارت دفاع— فوٹو: فائل

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، افغان وزارت دفاع— فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دوران تربیت کابل میں گر کر تباہ ہوا جس میں کئی افراد سوار تھے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل ہے۔

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔