[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

افغانستان میں بھی سیلاب، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو عمل

امارت اسلامیہ کی سکیورٹی فورسز سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے اور انہیں نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی ہیں: ذبیح اللہ مجاہد— فوٹو: اسکرین گریب
 امارت اسلامیہ کی سکیورٹی فورسز سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے اور انہیں نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی ہیں: ذبیح اللہ مجاہد— فوٹو: اسکرین گریب 

افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امارت اسلامیہ کی سکیورٹی فورسز سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے اور انہیں نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی ہیں۔

طالبان ترجمان کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کرائی گئی ہے، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا کہ کب اور کہاں کی ہے۔

طالبان ترجمان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبوں لغمان اور ننگرہار میں بھی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 321 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔