’ایڈ ٹیوٹر‘ کے چرچے: ’بچوں کی ٹیوشن سے جان چھوٹ جائے گی‘

فوٹو ایکسپریس

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری کتب میلے میں طلبا کیلیے ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آسان بنانے والی جدید ایڈ ٹیوٹر ایپلی کیشن شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈ ٹیوٹر ایپلی کیشن نے طلبا کی بڑی مشکل آسان کردی۔ کوچنگ سینٹر کی بھاری بھر کم فیسوں اور آمدورفت کی مشکلات کا حل نکالتے ہوئے ایڈ ٹیک نے ایڈ ٹیوٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے طلبہ تدریسی مواد سے استفادہ کر سکیں گے۔

ایڈ ٹیوٹر ایپلی کیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر میں ایپلی کیشن کا فلوٹ لگایا گیا ہے جہاں طلبا اور والدین کی بڑی تعداد نے ایپلی کیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایپلی کیشن بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال نہایت آسان ہے اور اس پلیٹ فارم پر پاکستان کے تمام ریجنل بورڈز کے نصاب کو مدِنظر رکھتے ہوئے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلیے ٹو ڈی اور تھری ڈی ویڈیو اسباق، متحرک تصاویر، سوالات اور دیگر آسان طریقوں کے ساتھ پانچ مضامین پیش کیے گئے ہیں۔

ed-Twitter-1

لرننگ ایپ کا مقصد بیک وقت سیکھنے کے عمل کو آسان اور دلچسپ بنانا ہے۔

پروجیکٹ اسسٹنٹ انشال خان نے کہا کہ یہ ایپلی کیشن نہ صرف اپنی دلکش خصوصیات کے ذریعے پورے ملک میں آسانی سے تعلیم فراہم کرتی ہے بلکہ یہ آپ کو اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں رہتے ہوئے مختصر اور موثر ویڈیو اسباق بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپلی کیشن آسان، جامع، قابل رسائی اور کم خرچ تعلیم پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا و طالبات تک پہنچنا ہے، یہ ایپ طلبہ کے نفسیاتی بوجھ اور امتحان کے دباؤ کو بھی کم کرتی ہے۔

والدین نے ایپلی کیشن کے تدریسی مواد اور جدید فیچرز کو خوب سراہا اور کہا کہ پیرنٹ ایپ کے ذریعے بچوں کی پڑھائی ٹریک کرنے والا فیچر بہت اچھا ہے جبکہ طلبا وطالبات کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے وقت کی بچت ہوگی اور مہنگے ٹیوشن سے جان چھوٹ جائے گی۔

ed-Twitter-2

ٹنڈو جام سے تعلق رکھنے والی طالبہ سمیرا نے کہا کہ میرے شہر میں طالبات کو باہر کوچنگ سینٹر جانے کی اجازت نہیں ملتی، ہمارے لیے یہ ایپ ایک خوش خبری ہے کہ طالبات گھر بیٹھ کر ٹیوشن لے سکیں گیں۔

ایڈ ٹیوٹر جدید ایپلی کیشن کو کراچی ایکسپو سینٹر میں خوب پذیرائی ملی اور شہریوں نے اس اقدام کو مفید قرار دیا۔

ایڈ ٹیوٹر کا استعمال

اس اپیلیکیشن کو اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ براؤزر edtutor.pk ایڈریس ڈال کر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایڈ ٹیوٹر پر چار ہزار سے زائد مضامین کی ویڈیوز جبکہ 26 ہزار سے زائد مختلف مضامین کے سوالات (ایم سی کیوز) موجود ہیں اور یہاں 100 سے زائد اساتذہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔