طاہر اشرفی فارغ، حامد رضا متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین تعینات

طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے ایک روز بعد آج ہی عہدے سے ہٹایا گیا ہے— فوٹو:فائل

طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے ایک روز بعد آج ہی عہدے سے ہٹایا گیا ہے— فوٹو:فائل

پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

طاہر محمود اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علمابورڈپنجاب کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

حامد رضا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صاحبزادہ حامدرضا خان کل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے ایک روز بعد آج ہی عہدے سے ہٹایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اورجاویدلطیف پر مقدمے پربات کی اورطاہر اشرفی پردباؤ ڈالاگیا کہ معاملہ علما بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے تاہم طاہراشرفی کا مؤقف تھاکہ علما بورڈ کو غیر سیاسی رکھا جائے۔

ذرائع طاہر اشرفی کے مطابق عمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دیے۔