شہباز شریف کو پکڑ دھکڑ کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے: چوہدری شجاعت

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کو  پکڑ دھکڑ کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کاطارق حسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کی متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے، مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملک کو  درست سمت میں آگے لےکر چل رہے ہیں، معیشت کی بحالی اس وقت سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، شہباز شریف کو  پکڑ  دھکڑ کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والوں کی ہمیشہ قدر کریں گے، چوہدری شجاعت کے بارے میں جو بے ہودہ باتیں کی گئیں ان کی کوئی حثیت نہیں۔