شادی کی 80 ویں سالگرہ منانے والا 102 سال کا جوڑا

(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

پینسلوینیا: امریکا میں ایک جوڑے نے رواں ہفتے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ منائی، میاں بیوی دونوں کی عمریں 102 سال ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی دونوں 102 سال عمر کے ہیں اور 80 سال سے رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے ہیں۔

رابرٹ اور ایڈتھ مائی شاؤم کی 1936ء میں ہائی اسکول میں ملاقات ہوئی اور 1942ء میں دونوں نے شادی کرلی۔ 26 دسمبر کو انہوں نے شادی کی 80 ویں سالگرہ منائی تاہم ورلڈ ریکارڈ اب بھی ان کے پاس نہیں ہے۔

طویل مدتی شادی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ ریکارڈ ہربرٹ اور زیلمائرا فشر نامی جوڑے کے پاس ہے، سال 2011ء میں جب ہربرٹ فشر کا انتقال ہوا تب ان کی شادی کو 86 سال 290 دنوں کا عرصہ گزر چکا تھا۔