سلاد میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی سب سے بیکار قرار

محققین کے مطابق سلاد کیلئے بہترین سبزیاں سلاد پتہ، بروکولی، ٹماٹر ، چکندر، گاجر اور شملہ مرچ ہے جس میں غذائی اجزا کی مقداد بھرپور ہوتی ہے/ فائل فوٹو
 محققین کے مطابق سلاد کیلئے بہترین سبزیاں سلاد پتہ، بروکولی، ٹماٹر ، چکندر، گاجر اور شملہ مرچ ہے جس میں غذائی اجزا کی مقداد بھرپور ہوتی ہے/ فائل فوٹو

سیلاد کی رونق اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی کو ماہرین کی جانب سے غذائیت کے لحاظ سے سب سے کم فائدہ دینے والی سبزی قرار  دیا گیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ کون سی سبزی ہے؟

امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق سلاد میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی کھیرے کو سب سے بیکار سبزی قرار دیا گیا ہے۔

 محققین کی جانب سے بتایا گیا کہ سلاد کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے لیکن پروٹین، وٹامن، منرلز اور اینٹی اکسیڈینٹ سے بھر پور سبزی کون سی ہے اس کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔

محققین کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کھیرا قدرتی طور پر پانی سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس میں غذائی اجزا (nutrients) انتہائی کم مقدار میں ہوتے ہیں جس سے انسانی صحت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔  

سلاد کیلئے بہترین سبزیاں کون سی ہیں؟

محققین نے کھانے میں سلاد کا استعمال کرنے والوں کو بتایا کہ سلاد کے لیے بہترین سبزیاں سلاد پتہ، بروکلی، ٹماٹر ، چکندر، گاجر اور شملہ مرچ ہیں جن میں غذائی اجزا کی مقداد بھرپور ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھیرے میں صرف 0.1 گرام فیٹ، 0.3 گرام فائبر، 0.3 گرام پروٹین، وٹامن 8.5 مائیکرو گرام، وٹامن سی 1.5ملی گرام  اور پوٹاشیم 76.4 ملی گرام ہوتا ہے جو انتہائی کم غذائی اجزا ہیں۔