ساتوں برِ اعظموں میں اسکینگ کرنے والا آٹھ سالہ بچہ

(تصویر: انٹرنیٹ)

امریکا کا آٹھ سالہ بچہ ساتوں برِ اعظموں میں اسکینگ کر کے ایسا کرنے والا کم عمر ترین فرد بن گیا اور جلد ہی بچے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ دے دیا جائے گا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر گولڈن سے تعلق رکھنے والے میڈوک لِپ نے اپنے خاندان کے ہمراہ اسکینگ کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا اور یکم دسمبر کو اسکینگ کے لیے وہ خاندان کے ہمراہ انٹارکٹیکا پہنچا۔

میڈوک کی بڑی بہن کیئرا لِپ نے رواں سال فروری میں ساتوں برِ اعظموں میں اسکینگ کرنے کا ہدف حاصل کیا تھا۔

کسی بھی کم عمر ترین فرد کا تمام برِ اعظموں میں اسکینگ کرنے کا ریکارڈ وِکٹوریا رائی وائٹ کے پاس ہے جنہوں نے 2008ء میں 10 سال اور 79 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔