ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد برطانیہ کے سکوں اور ڈاک ٹکٹوں میں تبدیلیاں

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جن کا آغازویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجے ہوگا__فوٹو فائل

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جن کا آغازویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجے ہوگا__فوٹو فائل

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ا ن کی تصویر والے نوٹ، سکے اور ڈاک کے ٹکٹ تبدیل کیے جائیں گے۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال پرانے نوٹ اور سکے ہی جاری رہیں گے، ملکہ الزبتھ کے سوگ کے دن گزرنے کے بعد بادشاہ چارلس کی تصویر والی کرنسی کے مزید منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جن کا آغازویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ہوگا۔

11 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کے تابوت کو بذریعہ سڑک بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائےگاجہاں دعائیہ تقریب ہوگی۔

منگل کو ملکہ کے تابوت کو بذریعہ ہوائی جہاز لندن لایا جائے گا، 14 ستمبر کو تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا جائے گا جہاں چار روز تک عوام ان کا آخری دیدار کر سکیں گے۔

شمالی برطانیہ کے کئی علاقوں میں بھی آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پاکستان میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائےگا۔