شادی کے 8 سال بعد بیوی کا وزن بڑھنے پر شوہر علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گیا

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

بھارت میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے بعد بیوی کا وزن بڑھ جانے پر شوہر علیحدگی کے لیے عدالت پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر  میرٹھ میں شوہر نے شادی کے بعد بیوی کا وزن بڑھ جانے پر پہلے اسے گھر سے نکال دیا اور پھر علیحدگی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرادی۔

اظمہ کا کہنا ہے کہ شوہر سلمان میرے وزن بڑھ جانے پر جھگڑا کرتا تھا تاہم ایک مہینہ قبل اس نے مجھے گھر سے نکال دیا اور اب طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔—فوٹو: ناظمہ
اظمہ کا کہنا ہے کہ شوہر سلمان میرے وزن بڑھ جانے پر جھگڑا کرتا تھا تاہم ایک مہینہ قبل اس نے مجھے گھر سے نکال دیا اور اب طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔—فوٹو: ناظمہ

رپورٹس کے مطابق میرٹھ کی رہاشی ناظمہ کا کہنا ہے کہ شوہر سلمان میرے وزن بڑھ جانے پر جھگڑا کرتا تھا تاہم ایک مہینہ قبل اس نے مجھے گھر سے نکال دیا اور اب طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ  شادی 8 سال قبل ہوئی اور ہمارا یک 7 سال کا بیٹا بھی ہے، شوہر میرے موٹاپے پر غصہ کرتے ہوئے بولتا تھا کہ میں ایک موٹی عورت کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔

 ناظمہ کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔