زمبابوے سے افریقہ کے قدیم ترین ڈائنوسار کی دریافت

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ ڈائنوسار23 کروڑ سال قبل موجود تھا — فوٹو: بی بی سی

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ ڈائنوسار23 کروڑ سال قبل موجود تھا — فوٹو: بی بی سی

سائنس دانوں نے زمبابوے میں افریقہ کے قدیم ترین ڈائنوسار کا پتہ لگا لیا، یہ ڈائنوسار23 کروڑ سال قبل موجود تھا۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ افریقہ سے ملنے والے اس قدیم ترین ڈائنوسار کی دریافت ابتدائی جانوروں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

ایک میٹر لمبا مبیری سارس راتھی نامی یہ ڈائنوسار دو ٹانگوں پر دوڑتا تھا اور اس کی گردن لمبی ہوا کرتی تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس ڈائنوسار کا تعلق چار ٹانگوں پر چلنے والے جانوروں کی نسل سے تھا۔

اس ڈائنوسار کا ڈھانچہ 2017 اور 2019 کے دوران زمبیزی وادی سے دریافت کیا گیا۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ نئی دریافت سے ابتدائی دور کے ڈائنوسار کے ارتقا اور ایک علاقے سے دوسرے تک نقل مکانی کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔