برطانوی شہری نے دنیا کا سب سے بڑا کھیرا اُگانے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

برطانوی شہری سیبسٹین سوسکی نے 3 فٹ اور 8.6 انچ بڑا کھیرا اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا—فوٹو:گنیز ورلڈ ریکارڈذ

برطانوی شہری سیبسٹین سوسکی نے 3 فٹ اور 8.6 انچ بڑا کھیرا اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا—فوٹو:گنیز ورلڈ ریکارڈذ

برطانوی شہری نے دنیا کا سب سے بڑا کھیرا اُگاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہری سیبسٹین سوسکی نے 3 فٹ اور 8.6 انچ بڑا کھیرا اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے  سیبسٹین جو اب انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ ہیمپٹن ​​میں رہتے ہیں نے دنیا کے سب سے بڑےکھیرےاُگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فوٹو:گنیز ورلڈ ریکارڈذ
فوٹو:گنیز ورلڈ ریکارڈذ

اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑےکھیرے کی لمبائی تقریباً 3 فٹ اور 6 انچ تھی۔

سیبسٹین گزشتہ سات سال سے اپنی بیوی ریناٹا کی مدد سے بڑے پھل اور سبزیاں اُگا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں نے کئی کھیرے اُگائے لیکن کبھی  اتنا بڑا کھیرا نہیں اُگایا کہ  گنیز ورلڈ ریکارڈ بن جائے۔