جیو نیوز بن گیا پی سی بی کا آفیشل میڈیا پارٹنر

جیو نیوز نے شفاف اور منصفانہ عمل کے ذریعے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں: اعلامیہ پی سی بی۔ فوٹو پی سی بی

جیو نیوز نے شفاف اور منصفانہ عمل کے ذریعے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں: اعلامیہ پی سی بی۔ فوٹو پی سی بی

کرکٹ شائقین کیلیے اچھی خبر ہے کہ جیو نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر بن گیا ہے۔

جیو نیوز اب لا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹارز، کوچز اور آفیشلز کے خصوصی انٹریوز، میچ سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی سرگرمیوں اور خصوصی ویڈیوز کے ساتھ اور بہت کچھ کیونکہ جیو نیوز بن گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق جیو نیوز نے شفاف اور منصفانہ عمل کے ذریعے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

جیو نیوز کو ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک کے لیے پی سی بی کے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ حقوق ملے ہیں۔

اب جیو نیوز قومی کرکٹ ٹیم کی ہر سرگرمی کی خصوصی کوریج کرے گا، جیو نیوز اور پی سی بی کی اس پارٹنر شپ سے شائقینِ کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، یہ شراکت پاکستان کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں کی شہرت کے نئے باب رقم کرے گی۔