تین یورپی ممالک نے روسی وزیر خارجہ کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

تین یورپی ممالک نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔—فوٹو: رائٹرز

تین یورپی ممالک نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ت بلغاریہ،شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو نے روسی سرکاری طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر روسی حکام کو آج سربیا کے دارالحکومت بلغراد پہنچنا تھا۔

دوسری جانب روس نے مشرقی یورپی ممالک کے اقدام کو دشمنی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ سربیا کے پڑوسی ممالک کا اقدام غیر معمولی ہے، ان ممالک کو اس کی وضاحت دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنے سربیا کے ہم منصب کو ماسکو آنے کی دعوت دیں گے، اصل بات یہ ہے کہ کوئی بھی سربیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کو خراب نہیں کر سکے گا۔