برطانیہ میں سڑک پر کسی کو دیکھ کر نامناسب اشارے اور گھورنے پر 2 برس قید ہوگی

برطانیہ میں سڑک پرجنسی ہراسانی قابل سزاجرم ہوگا اور اس جرم میں 6 سے 2 برس قید ہوگی: حکومت کا بل کی حمایت کا اعلان— فوٹو:فائل

برطانیہ میں سڑک پرجنسی ہراسانی قابل سزاجرم ہوگا اور اس جرم میں 6 سے 2 برس قید ہوگی: حکومت کا بل کی حمایت کا اعلان— فوٹو:فائل

برطانیہ میں سڑک پرجنسی ہراسانی قابل سزاجرم ہوگا اور اس جرم میں 6 سے 2 برس قید ہوگی۔

برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے اور حکومت نے جنسی ہراسانی سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ہراسانی سے متعلق بل آج بروز جمعہ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا اور منظوری پر قانون بن جائے گا۔ 

بل کے مطابق سڑک پرجنسی ہراسانی قابل سزا جرم ہوگا اور 2 برس قید ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی کودیکھ کرسیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا اور گھورنا بھی جرم ہوگا۔

بل کے تحت ہراسانی میں ملوث مجرم کو کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 2 سال قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔

اس حوالے سے برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ ہرخاتون کوشاہراہ اوردفترمیں خود کو محفوظ تصورکرناچاہیے۔