ایک میٹر لمبی بلی، عمر صرف 12 ماہ

مرفی بلی کی لمبائی 104 سینٹی میٹر اور وزن 11 کلوگرام ہے۔ فوٹو: فائل

مرفی بلی کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بڑے کتوں سے بھی بڑی جسامت رکھتی ہے۔

میساچیوسیٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی پالتو بلی ہر فرد کی آنکھ کا تارہ ہے جسے کئی لوگ دیکھ کر شیریا جنگلی بلی قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اکثر لوگ اس بلی کو دیکھنےکےلیے برے وِن خاندان کے پاس آتے ہیں۔ اب یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔

لیکن یہ بلی بہت بھوکی ہے کیونکہ یہ فطرت سےپیٹو ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ماہ یہ 70 ڈالر کے خشک میوےکھاجاتی ہے جبکہ اس کے معمول کا کھانا اس سےبھی مہنگا ہے۔ گھروالوں نے گزشتہ برس نومبر میں اسے گود لیا تھا اور اب اس کی لمبائی 104 سینٹی میٹر تک جاپہنچی ہے۔

لیکن یہ مرفی بہت ہی شرارتی ہے اور شدید خطرناک کام بھی کرتی ہے۔ یہ آئی فون کی کئی کیبل چباچکی ہے جبکہ کرسمس کی درجنوں لائٹ کو دانتوں سے دبا کر توڑ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے کہ کوئی الٹا سیدھا کام نہ کردے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال خاندان کرسمس ٹری پر کوئی بلب نہیں لگائے گی۔