امریکی سازش کے بیانیے سے پی ٹی آئی کے یو ٹرن پر فیصل واوڈا نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی

کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ سابق پی ٹی آئی رہنما کے سوال— فوٹو: فائل

کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ سابق پی ٹی آئی رہنما کے سوال— فوٹو: فائل

امریکی سازش کے بیانیے پر تحریک انصاف کی جانب سے یو ٹرن پر سابق رہنما فیصل واوڈا نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہو گیا ہے؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا؟ بھائی یہ ماجرا کیا ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھاکہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا۔