امریکا نے روسی فوج اور ایران کی مدد کرنے پر 24 کمپنیوں پر پابندی لگادی

پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں پاکستان اور یو اے ای سمیت  لیٹویا، روس، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں: امریکی وزارت تجارت — فوٹو: فائل

امریکی وزارت تجارت جانب سے روسی فوج اور ایران کی مدد کرنے پر 24 کمپنیوں پر پابندی لگادی گئی۔

روسی فوج کی مدد کرنے پر پابندی کے زد میں آنے والی کمپنیوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم 10 کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارت تجارت کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں لیٹویا، روس، سنگاپور اور سوئٹزر لینڈ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے غیر محفوظ کاروبار سے ناقابل قبول خطرات کا خدشہ ہے، کمپنیاں روسی فوج کی مدد اور ایرانی الیکٹرک کمپنی کو سپلائی فراہم کرتی ہیں۔