اسکول کی لفٹ کے دروازے میں پھنسنے سے ٹیچر ہلاک

26 سالہ ٹیچر جینیل فرنینڈس چھٹی منزل سے دوسری منزل کے لیے لفٹ استعمال کرہیں تھیں کہ لفٹ کے دروازے میں پھنسنے سے ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا فوٹو

بھارت کے شہر ممبئی میں اسکول ٹیچر کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا اور ٹیچر اسکول کی لفٹ کے دروازے میں پھنسنے سے ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ اسکول ٹیچر جینیل فرنینڈس چھٹی منزل سے دوسری منزل پر قائم اسٹاف روم میں جانے کے لیے لفٹ استعمال کر رہی تھیں کہ لفٹ کا دورازہ بند ہوگیا اور وہ دروازے کے بیچ میں پھنس گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کے دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ساتھی اساتذہ نے ٹیچر کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں باہر تو نکال لیا لیکن وہ شدید زخمی ہو گئیں تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے ہلاک ہونے والی ٹیچرز کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔